Thursday, September 22, 2016

ALLAH NE KAINAT BANAANE KE LIYE MADDA ( MATTER) KAHA SE LAYA ?


اللہ نے کائنات بنانے کے لیے مادہ کہاں سے لیا یا اللہ نے کائنات کو کس چیز سے بنایا؟



سب سے پہلے ارسطو نے یہ فلسفہ پیش کیا تھا اور آج تک اسی فلسفہ کا دنیا پر راج ہے حتى کہ کتاب وسنت پر بلا واسطہ علم پیرا ہونے والوں کے علاوہ دنیا کا ہر مذہب بلکہ عصر رواں کی جدید سائنس بھی اسی علل اربعہ کے فلسفہ کی ہی معتقد ہے ۔
علل اربعہ یعنی چار وجوہات جن کی بناء پر کوئی بھی چیز عدم سے وجود میں آتی ہے ۔ اور اگر ان میں سے کوئی ایک بھی نہ ہو تو کوئی بھی چیز معرض وجود میں نہیں آسکتی ۔

اسکی مثال آپ یوں سمجھیں کہ جیسے ایک کرسی ہے 
اسکی تیاری کے لیے ایک عدد بڑھی درکار ہے جو اسے بنائے درخت سے خودبخود کرسی نہیں تیار ہوسکتی 
اسی طرح کرسی کی تیاری کے لیے مادہ یعنی لکڑی وغیرہ درکار ہے ہوا میں ہاتھ پاؤں مارنے سے کرسی نہیں بنے گی ۔
اسی طرح کرسی بنانے کے لیے کرسی کی شکل وصورت کا دماغ میں ہونا ضروری ہے وگرنہ کوئی ڈنڈے کو کرسی سمجھ بیٹھے گا ۔
اسی طرح کرسی کا نقشہ ڈیزائن کرنے یا کرسی تیار کرنے کا کوئی نہ کوئی مقصد و ضرورت بھی پیش نظر ہونا ضروری ہے ۔ وگرنہ بے مقصد اور غرض وغایت سے بے نیاز کوئی چیز بھی نہیں تیار ہوسکتی ۔ 

پہلی چیز یعنی بڑھی کو فلسفہ کی اصطلاح میں علت فاعلیہ کہتے ہیں اور اسی کا نام علت العلل بھی ہے ۔
دوسری چیز یعنی مادہ (لکڑی وغیرہ) کو علت مادیہ کہا جاتا ہے 
تیسری چیز یعنی نقشہ کو علت صوریہ کہتے ہیں 
اور چوتھی چیز یعنی مقصد کو علت غائیہ کہتے ہیں ۔

تنبیہ بلیغ : اہل فلسفہ اور انکی پیروی میں تمام تر مذاہب وادیان نے اللہ تعالى کے لیے بھی ان چاروں علتوں کو لازم قرار دیا ہے جسکی بناء پر یہود اور نصارى نے اللہ تعالى کے لیے اولاد اور والدین کو ثابت کیا اور قادیانیوں اور بہائیوں نے ختم نبوت کا انکار کیا ۔ اس باطل نظریہ کا زہر بہت دور تک پھیلا ہوا ہے جسے بیان کرنے کا یہ محل نہیں ہے ۔ 

لیکن اہل ایمان نے اللہ تعالى کے لیے ان علتوں کو لازم قرار نہیں دیا ۔ بلکہ اللہ تعالى کو ان علتوں کے احتیاج سے پاک مانا ہے ۔ کیونکہ اللہ نے اپنا نام باریء رکھا ہے جو کہ علت مادیہ کے انکار کو مستلزم ہے اسی طرح اللہ نے اپنے تعارف میں اپنا وصف فاطر بھی ذکر فرمایا ہے جو کہ علت صوریہ سے اللہ کو منزہ قرار دیتا ہے ۔ اور " فمن خلق اللہ " کے سوال کو شیطانی وسوسہ قرار دیکر اہل فلسفہ کی نظریہ کی دھجیاں بکھیر کر علت فاعلیہ سے بھی اللہ کو پاک قرار دیا گیا ہے ۔ اور جب اللہ کے لیے علت فاعلیہ ہی ثابت نہ ہو تو باقی تمام تر علل خود ہی اپنی موت مر جاتی ہیں ۔ اور پھر اللہ تعالى بھی کسی چیز کو عدم سے وجود میں لانے کے لیے کسی علت صوریہ یا علت مادیہ کا محتاج نہیں ۔ سبحانہ وتعالى عما یقولون علوا کبیرا ......

یعنی اللہ تعالى خود علت العلل ہے یعنی فاعل ہے لیکن کسی دوسری چیز کا محتاج نہیں۔۔۔۔۔

بَدِيعُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَإِذَا قَضَىٰ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ

وه زمین اور آسمانوں کا ابتداءً پیدا کرنے وا ہے، وه جس کام کو کرنا چاہے کہہ دیتا ہے کہ ہوجا، بس وه وہیں ہوجاتا ہے
بینجامن  مہر 

Wednesday, September 21, 2016

CREATOR ,madda ( matter) aur mulhid ( all new theories )

میری ملحدین سے پہلی گفتگو ۔۔۔۔۔

(فیس بک  پر  بنیامین  مہر  بھائی کی ایک ملحد سے  پہلی ملاقات )  


یہ آج سے کوئ چھ ماہ پہلے کی بات ہے جب میں الحاد لفظ سے بھی واقف نہ تھا۔ ویسے انگلش میں پتا تھا ایتھزم کا 😊 فیس بُک پر کام صرف شعر و شاعری اور لطیفے پوسٹ کرنا ہوتا تھا کہ ٹہلتے ٹہلتے فری فرام تھنکنگ گروپ میں پہنچ گیا۔ جوائن ریکویسٹ سینڈ کی ، گامے نے اپروو کی۔ مجھے لگا یہ گروپ کوئ علمی شلمی گفتگو کرتا ہے کیونکہ ٹائٹل پیج پر تو یہی لکھا تھا۔۔۔۔ خیر گروپ کی پوسٹس دیکھنے سے میرے پندرہ سولہ طبق روشن ہو گۓ 😊 موصوف ضعیف روایات، مجہول تاریخ ، خود ساختہ مفروضہ جات اور سائنس یعنی ڈارون کی بھینس جسے ڈارون نے چھڑی گھما کر پیدا کیا تھا اسے جس کی لاٹھی اس کی بھینس سمجھ کے اپنے مطابق استعمال کر رہے تھے۔ مقصد صرف اسلام کو بدنام کرنا اور خالق کا انکار ہے۔ باقی پوسٹس تو بیکار ہی لگیں ایک پوسٹ ثناء خان کی "ریلے ریس" کے نام سے لگی ہوئ تھی۔ اس میں " کن فیکون " کا مزاق اڈایا گیا اور یہ باور کرنے کی کوشش کی گئ کہ "سائنسی" طریقے سے کائنات کی تخلیق کو بغیر خالق کے سمجھنا ممکن ہے اور کائنات کے بننے کے لئے کسی خالق کی ضرورت نہیں۔ یہ بات میرے لیے بالکل ہی نئ تھی کہ میں کوئ ایسا طریقہ نہیں جانتا تھا جس سے یہ ممکن ہو۔ خیر جزبہ ایمانی میں اپنی ٹوٹی پھوٹتی سائنس لے کر اس بات کو سمجھنے کی کوشش کرنے لگا ۔۔۔۔۔ مگر افسوس ثناء خان یا کوئ اور یہ بات ثابت نہ کر سکا اور ٹرولنگ پر ٹرولنگ کرتا رہا ۔۔۔۔۔۔ اس پوسٹ کے بعد گامے کی پوسٹ پر شائد مجھے "سکیورٹی تھریٹ" سمجھ کر بلاک کر دیا گیا۔۔۔۔۔
ثناء خان کی پوسٹ پر جو گفتگو ہوئ وہ میری پہلی گفتگو تھی اس لئیے پہلا تجربہ احباب سے شئیر کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے بعد کی سٹوری بعد میں 
😊
بنیامین
ہمیشہ آغاز کے بعد کا سفر کیوں شروع ہوتا ہے؟؟؟؟ پہلے آغاز تو سمجھا دیں۔۔۔۔
مادہ نہ پیدا ہوتا ہے نہ فنا ہوتا ہے۔۔۔۔ تو مادہ سب سے پہلے کیسے وجود میں آ گیا ۔۔۔۔ یہی تو وہ سوال ہے جس کے لیے ہمیں خالق کی ضرورت ہے۔
واللہ اعلم
بنیامین
کچھ ہونے کے بعد تو جو مرضی ہو کوئ مسلۂ نہیں۔ مگر کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونے کے لیے کن فیکون کی ضرورت ہے۔
قدیر قریشی
// مادہ سب سے پہلے کیسے وجود میں آ گیا // یہ جاننے کے لیے آپ کو کوانٹم فزکس، نظریہِ اضافت، اور سٹرنگ تھیوری کو سمجھنا ہوگا
Beneyameen Mehar
بنیامین
پڑھ چکا۔
قدیر قریشی
میں نے محض پڑھنے کا نہیں بلکہ سمجھنے کا مشورہ دیا تھا :)
بنیامین
ہر تھیوری بگ بینگ کے بعد شروع ہوتی ہے سوا
ۓ سٹرنگ تھیوری کے۔
اسلام مرزا
خدا بھی بگ بینگ کا نتیجہ ہے۔
بنیامین
بلکہ موڈیفائیڈ ایم تھیوری بگ بینگ سے پہلے سٹارٹ ہوتی ہے۔ لیکن وہ بھی میرے سوال کا جواب نہیں دیتی۔
البدیع۔ موجد۔ کے بغیر یہ ایجاد نامکمل ہے۔
اسلام مرزا
کیا انسان ایجاد ہے؟
بنیامین
اگر میں انگریزی میں کہوں تو
originator کی بات کر رہا ہوں ہر چیز کو originat کرنے کے لیے۔ کائنات کو
آپ کے خیال میں بگ بینگ میں جو پھٹا تھا وہ کچھ بھی نہیں تھا؟؟؟ کچھ بھی نہیں کیسے پھٹ گیا؟؟
اسلام مرزا
اگر انسان نہ ہوتا تو کیا خدا ہوتا؟
بنیامین
جب انسان نہیں تھا تب بھی خدا تھا
اسلام مرزا
یہ آپ کو کس نے بتایا؟
بنیامین
کوئ فرق نہیں پڑتا کس نے بتایا۔ آپ سے سوال تھا کہ اس کائنات کو بنانے والا کوئ نہیں ہے تو یہ کائنات کیسے بنی ثابت کر دیں۔ کوئ تھیوری تو بتائیں۔
اور آپ ان تھیوریز کو اپنا رب بنا
ۓ بیٹھے ہیں جن کا کوئ مطلب ہی نہیں بنتا۔
ثناء خان
بنیامین صاحب.. آپ نے کہا
//مادہ نہ پیدا ہوتا ہے نہ فنا ہوتا ہے۔۔۔۔ تو مادہ سب سے پہلے کیسے وجود میں آ گیا ۔۔۔۔ یہی تو وہ سوال ہے جس کے لیے ہمیں خالق کی ضرورت ہے//
یہاں آپ کو سائنس اور منطق دونوں کا استعمال کرنا پڑے گا.. جیسے ایک میز کو دیکھ کر بڑھئی کا خیال آتا ہے.. ویسے آپ خالق کو ڈھونڈ رہے ہیں.. لیکن یہ نہیں سوچتے کہ بڑھئی کو لکڑی بھی تو چاہئے میز بنانے کے لئے..
آپ اب اس مثال سے کائنات کو دیکھیں.. اگر "کچھ نہیں" تھا اور خدا تھا.. تو خدا کیا ہے.. اس حساب سے خدا "کچھ نہیں " ہے .. اگر خدا "کچھ " ہے تو ایک ایسا بھی وقت ہو گا جب "کچھ نہیں " ہو گا اور اس سے خدا کا آغاز ہوا ہو گا..
اب اگر یہ سمجھا جائے کہ خدا موجود تھا اور اس نے مادہ کی "تخلیق" کی .. تو اسکی تخلیق کس چیز (لکڑی) سے کی ؟؟ اس میں دو صورتیں ہو سکتی ہیں .. یا تو مادہ خدا کے ساتھ ساتھ خود بھی وجود میں تھا اور خدا نے اسکو کائنات کی شکل دی.. اس سے مادہ کا وجود خدا کے ساتھ شریک بن جاتا ہے.. دوسری صورت یہ ہے کہ کائنات کے مادہ کا ماخذ خود خدا کا وجود ہے.. اس صورت میں خدا کا وجود بھی مادی بن جاتا ہے .. جو خود مادی ہو اسکا خدا ہونا بے معنی ہے ..
لہٰذا ایک ہی صورت منطقی ہے اور یہی سائنسی بھی ہے .. کہ مادہ آغاز سے پہلے موجود تھا اور اسکو تخلیق کی نہیں آغاز و تشکیل کی ضرورت تھی جس سے آگے کی کہانی آپ کے سامنے ہے.. اسی لئے سائنس کی کوئی بھی شاخ مادہ کے پیدا ہونے پر کام نہیں کر رہی بلکہ اس تشکیل و آغاز کی سمجھ بوجھ پر کام کر رہی ہے..
بنیامین
جب میں نے کہا کہ کچھ بھی نہیں تھا اور خدا تھا تو خدا کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھا مطلب ہے۔
خدا نے مادہ کی تخلیق کی۔ شائید اس کی کن کی انرجی سے یا کچھ اور۔ مگر آپ کا نقطہ کہ مادہ آغاز سے پہلے موجود تھا یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ کب سے موجود تھا۔ اور فیزیکل انفینیٹی ممکن نہیں۔
اللہ کا کوئ آغاز نہیں وہ دائمی ہے۔
میرا پوائنٹ ہے کہ کوئ نہ کوئ چیز دائمی ہونی ضروری ہے۔ چاہے مادہ کر لیں چاہے خدا۔
ثناء خان
کن کی انرجی ؟؟ خدا دائمی ہے ؟؟ مادہ کیوں دائمی نہیں ہو سکتا اس حساب سے ؟؟
بنیامین
سٹرنگ تھیوری کے مطابق کوئ ہگز بوزون کی طرح کے پارٹیکل نے بگ بینگ کو سٹارٹ کیا۔ لیکن یہ پارٹیکل کہاں سے آیا۔
اور پھر اسی ایم تھیوری کے مطابق ہماری یونیورس نہیں بلکہ ملٹی ورس ہے۔ جب دو یونیورسز ملتی ہیں تو ایک نئ یونیورس بنتی ہے۔ یا یہ یونیورس دو میں سپلٹ بھی ہو سکتی ہے۔ تو جب دو یونیورسز ملتی ہوں تب بگ بینگ ہوتا ہے۔
یعنی بگ بینگ سے بھی پہلے کائناتیں موجود تھیں۔ اس کو ایسے سمجھ لیں کہ جیسے بہت سارے سوپ ببل ایک پول میں پڑے ہوتے ہیں۔ ایک سوپ ببل دوسرے سے مل کر بڑا ببل بنا سکتا ہے اور وہ سپلٹ بھی ہو سکتا ہے۔ تو بگ بینگ سے پہلے ان پر تو غور کریں۔ ان ملٹی ورسز کا بھی تو کوئ آغاز ہو گا۔
ثناء خان
یہ بات تو پہلے ہی کہ چکی ہوں.. کہ اگر مادہ کا ماخذ خدا ہے تو خدا بھی مادی ہوا نا.. ویسے آپ ذرا واضح کریں کہ کن سے کیا مراد ہے ؟؟
بنیامین
وہ اللہ کا قول ہے۔
ثناء خان
قول سے مطلب ؟؟
بنیامین
بات۔
ثناء خان
گفتگو .. ؟؟
بنیامین
حکم
ثناء خان
کس کو ؟؟
بنیامین
جس چیز کو بنانا ہے مگر وہ موجود نہیں مگر اللہ کے ارادے میں ہے تو ارادہ کرنے کے بعد کہا کہ ہو جا تو وہ ہو گیا
ثناء خان
تو نہ تو الله کا کوئی مادی وجود ہے.. نہ وہ چیز موجود ہے .. تو وجود (پارٹیکلز) کہاں سے اے ؟؟
بنیامین
ان کو ہی تو بنایا۔ اسے بنانے کے لیے کسی چیز کی ضرورت نہیں۔ اس کا حکم کافی ہے۔
ثناء خان
شکریہ.. آپ نے مان لیا کہ مادہ کو بنانے کے لئے کسی چیز کی ضرورت نہیں ..
فیصل قریشی
ان کو ہی تو بنایا۔ اسے بنانے کے لیے کسی چیز کی ضرورت نہیں۔ اس کا حکم کافی ہے۔
کوئی ثبوت؟ Beneyameen Mehar
بنیامین
سوا
ۓ خدا کے حکم کے۔ وہی سورس ہے۔
فیصل قریشی
"سوا
ۓ خدا کے حکم کے۔ وہی سورس ہے۔"
کوئی ثبوت؟ Beneyameen Mehar
بنیامین
آپ کے پاس مادہ کی تخلیق کا کیا ثبوت ہے۔
ویسے کوانٹم ہیز کی کیا تعریف کرتے ہیں۔
ثناء خان
//خدا نے مادہ کی تخلیق کی۔ شائید اس کی کن کی انرجی سے یا کچھ اور۔//
//وہ اللہ کا قول ہے۔//
//حکم//
//جس چیز کو بنانا ہے مگر وہ موجود نہیں مگر اللہ کے ارادے میں ہے تو ارادہ کرنے کے بعد کہا کہ ہو جا تو وہ ہو گیا//
ارادہ ، حکم، قول ، انرجی ... آپ پہلے ایک بات پر خود متفق ہو جائیں کہ بحث کس پر کرنی ہے .. پھر بات کرتے ہیں..
ثناء خان
سائنس مادہ کی تخلیق کے ثبوت ڈھونڈ بھی نہیں رہی.. جو چیز آغاز سے پہلے ہو اسکی تخلیق کیسی.. ویسے بھی تخلیق نظریہ ہی غلط ہے.. تشکیل و ترتیب ہی کائنات کا نظریہ ہے..
بنیامین
آپ کا مطلب مادہ دائمی ہے۔
ثناء خان
ہمیشہ سے ہے ..
بنیامین
فزیکل انفینیٹی ممکن نہیں۔
ثناء خان
نان فزیکل کیا ہے ؟؟ خیال اور سوچ.. آپ کا خدا خیال اور سوچ ہے..
فیصل قریشی
"آپ کے پاس مادہ کی تخلیق کا کیا ثبوت ہے۔"
تخلیق کے بے بنیاد نعرے تو آپ مذہبی لوگ لگاتے ہیں- مادے کے تخلیق کا ثبوت بھی آپکو ہی دینا ہوگا Beneyameen Mehar
بنیامین
ہمارے خدا پر بات نہیں۔ آپ کے مادے پر ہے۔
ثناء خان
ہمارے مادے کی تخلیق پر ہماری کوئی بحث ہی نہیں.. ہم تو آغاز کی بات کر رہے ہیں .. آپ نے خدا بٹھایا ہے.. تخلیق فرمائی ہے.. اسکو ارادہ ، انرجی، قول، حکم کی کہانی سے بچوں کو بہلائیں.. ماخذ بھی دیں اپنے بڑھئی کی "لکڑی " کا جس سے آپ اسکا تخلیق کردہ میز ثابت کر رہے ہیں..
بنیامین
آپ نے جو بھی تھیوریز بنائیں وہ کوانٹم فیلڈ تھیوری کے اندر اس کو مد نظر رکھ کر بنائ گئیں۔ تاکہ کونٹم فزکس اور سپیشل ریلیٹیویٹی سے کنسسٹنٹ تھیوریز بنائ جا سکیں۔ مگر چار انٹریکشنش میں سے گریویٹی کی انٹریکشن کو ڈیفائن نہیں کر سکے اس میں۔ گریویٹی جس کو آئن سٹائن نے بہت خوبصورت انداز میں جنرل ریلیٹیویٹی میں بیان کیا وہ اس میں فٹ ہی نہیں ہوتی۔ جب بھی ہم جنرل فیلڈ تھیوری کے قوانین جنرل ریلیٹیویٹی پر لگاتے ہیں تو ایسے رزلٹ آتے ہیں جن کا سر منہ ہی نہیں۔ مثال کے طور پر دو گریویٹونز میں انفنٹ فورس آجاتی ہے جس کا فزیکل سنس ہی نہیں بنتا۔
بنیامین
تھیوری، تھیوری، تھیوری اس کے بعد پھر تھیوری ۔۔۔۔ کب تک ان کہانیوں سے بچوں کو بہلائیں گے؟؟؟؟
ثناء خان
آپ نے کن فا یا کن کی سادہ سی تھیوری بنائی اور ختم پڑھائی ۔۔
بنیامین
آپ نے کہا کہ ہمارا ٹائم سپیس بگ بینگ سے وجود میں آیا اور اس سے پہلے اس کے لیے اجزا موجود تھے۔ تو اگر کوئ چیز ٹائم سے پہلے موجود تھی تو وہ ہمارے ٹائم کے حساب سے بحث کے قابل نہیں۔
تو بگ بینگ بھی تو دو یونیورسز کے ٹکراؤ سے یا کوئ یونیورس سپلٹ سے ہوا۔ اس کے ریلیٹو ٹائم سے بات کر لیں۔
بنیامین
اور اگر مادہ پہلے سے تھا اور سپیس ٹائم بعد میں وجود میں آیا تو مادہ کہاں تھا جب سپیس ہی نا تھی نا ٹائم۔ کیا مادہ سپیس ٹائم سے آزاد ہو سکتا ہے؟
ثناء خان
جی ۔۔ آپ کن فا یا کن کی قوالی کرتے رہیں ۔۔ سائنس کو اس سے غرض نہیں ۔۔ بگ بینگ
observed ہے ۔۔ ملٹی ورس تھیوری ہے ۔۔ اور این ممکن ہے
فیصل قریشی
Matter as we know it didn't EXISTED before the big bang. It (matter) came into existence AFTER the big bang. SO can matter be beyond space-time? That I think may require a new branch of science to be studied and then come to a conclusion whether matter can be beyond space-time or not Beneyameen Mehar
بنیامین
Matter came into existence after Big Bang.
But we know that Big Bang was caused by a boson like particle ( and it was matter)
ثناء خان
That was my question to him about the constituents of the matter.. One who is explaining the creation should give explanation of constituents too .. Carpenter and table could not be linked without the wood..
بنیامین
آپ سے جب جواب نہیں بن پڑتا تو آپ ہمارے عقیدے پر کیوں چڑھ دوڑتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس اچھی وضاحت ہے تو بیان فرما دیجیے۔
ثناء خان
جب ایک چیز کا دعوا ہی آپ نے کیا ہے سائنس نے نہیں .. تو آپ پر ہی سوال ہو گا..
بنیامین
آپ ایک بات پر قائم کیوں نہیں رہتے
۱۔ مادہ ہمیشہ سے تھا
۲۔ مادہ بگ کے بعد وجود میں آیا
کون سی بات سچ ہے؟
آپ مجھے مزید کنفیوز کر رہے ہیں۔
ثناء خان
سب اٹامک پارٹیکلز نے کائنات میں موجود مادہ کی شکل لی.. یہ بات ساڑھے تیرا ارب سال پرانی ہے.. اس سے پہلے سب اٹامک پارٹیکلز موجود ہی تھے .. اسی لئے آپ کو کہا ہے کہ تشکیل اور تخلیق کا فرق سمجھیں ..
فصل قریشی
"
Matter came into existence after Big Bang.
But we know that Big Bang was caused by a boson like particle ( and it was matter)"
What banged the big bang, did it needed a bang to banged to begin with? Science has yet to answer these questions but rest assured that Big bang wasn't caused or banged by Boson particle.
Beneyameen Mehar
بنیامین
سب اٹامک پارٹیکل مادہ نہیں تھا ؟
ثناء خان
بگ بینگ سے پہلے سائنس انرجی اور فیلڈز کی بات کرتی ہے .. جیسے
gravitational فیلڈ.. فیز کی تبدیلی نے انرجی کو مادہ (جو اس وقت کائنات میں موجود ) ہے اس میں تبدیل کیا ..
بنیامین
گریویٹیشنل فیلڈ مادہ کا ہوتا ہے کہ وہ سپیس کو بینڈ کرتا ہے اپنے گرد۔
جب مادہ ہی نہیں تو فیلڈ کس کا اور سپیس ہی نئیں تو فیلڈ کس کے اندر ؟؟
رضوان احمد
مہر صاحب آپ کی سٹڈی بہت اچھی ہے تھوڑی دیر کے لیے اپنے ذہن کو خدا سے الگ کر کے بحث کریں۔۔ آپ کو بھی اور پڑھنے والوں کو بھی بہت مزہ آے گا ۔۔۔ یقین مانیں آپ کے خدا پر ایمان کو کچھ نہیں ہونے والا ۔۔۔
ثناء خان
میں آپ کو یہی سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں کہ جس چیز پر کائنات مشتمل ہے .. وہ کسی نہ کسی شکل میں موجود تھا.. کائنات کا آغاز اسی نقطے سے ہوا .. ایک شکل سے دوسری شکل میں تبدیلی .. اور یہ سفر آج تک جاری ہے.. بگ بینگ ایک سفر کے آغاز کا عمل ہے .. اس میں تشکیل ہوئی، جمود ہوا ، پھیلاؤ ہوا.. مگر باہر سے کچھ لا کر نہیں رکھا گیا اس میں.. اسکے اجزاء ترکیبی موجود تھے .. یہی بات آپ سے بڑھئی اور میز والی مثال میں کی تھی.. کہ آپ بڑھئی ثابت کرتے ہیں میز کو دیکھ کر .. لیکن اسکے اجزاء (لکڑی ) کو ثابت نہیں کر سکتے کہ ماخذ کہاں سے ہے.. سائنس ابھی ماخذ پر بات نہیں کرتی .. اور نہ ہی یہ سوچ کر کر رہی ہے .. کہ خدا کو ڈھونڈا جائے .. یہ سوال اسی لئے اسی پر بنے گا جو تخلیق کو مانتا ہے .. اسکو تخلیق کا جواب بھی دینا ہو گا.. اور یہ جواب "کن فا یا کن " کہ کر اگر آپ کے دل کو تسلی ملتی ہے تو خوش رہیں.. مجھے یہ
star wars والی کہانی کی طرح لگتی ہے ..
بنیامین
آپ نے پھر مجھے کنفیوز کر دیا
سب اٹامک پارٹیکلز نے کائنات میں موجود مادہ کی شکل لی.. یہ بات ساڑھے تیرا ارب سال پرانی ہے.. اس سے پہلے سب اٹامک پارٹیکلز موجود ہی تھے ..
یا
فیز کی تبدیلی نے انرجی کو مادہ میں تبدیل کیا۔۔۔
یا
جس چیز پر کائنات مشتمل ہے وہ " کسی نا کسی" شکل میں موجود ہی تھا۔
بنیامین
اور آپ کی مادہ اور سپیس سے پہلے گریویٹیشنل فیلڈ کی کہانی کا کیا؟؟؟
ثناء خان
رضوان صاحب.. اگر آپ اس نقطے پر سوچیں کہ شعور کا سفر کتنا طویل اور پیچیدہ رہا ہے.. کہ پوری کائنات کی عمر کو اگر ہم ایک سال سمجھ لیں تو انسان کا آغاز یا شعور کی پیدائش اکتیس دسمبر رات دس بجے کے قریب کا وقت ہے .. تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ شعور تک پہنچنے کے لئے اس تبدیلی کا سفر کتنا طویل ہے..
بنیامین
آپ تشکیل ہی میں اتنے بیان بدل چکے ہیں تو تخلیق کی بات بعد کی ہے۔
رضوان احمد
یعنی آپ شعور کو زندگی سے جوڑ رہی ہیں ؟
ثناء خان
بنیامین صاحب.. آپ پہلے ایک بار اپنے علم کا اظہار کر دیں.. کہ آپ کی سمجھ بوجھ کیا ہے بگ بینگ اور کائنات کے آغاز کے بارے میں.. پھر آپ کو میں سمجھا بھی سکتی ہوں.. ابھی میں بہت طرح سے آپ کو سمجھنے کی کوشش کر چکی ہوں.. سائنس کے الفاظ میں .. عام الفاظ میں.. سادہ زبان میں.. اب آپ بتائے کہ آپ کی سمجھ کونسی ہے، اسی پر بات کر لیں گے ..
بنیامین
تینوں۔
ثناء خان
عام الفاظ میں ' کسی نا کسی ' سادہ الفاظ میں ' مادہ ' اور سائنس کے الفاظ میں ' فیلڈز '۔۔
بنیامین
مادہ اور فیلڈ دو الگ چیزیں ہیں۔
اور آپ اس شخص کا نام بتا دیجیے گا جس نے بگ بینگ کو آبزرو کیا کیونکہ آپ نے کہا کہ یہ آبزروڈ ہے۔ تاکہ میں اس سے پوچھ سکوں۔ شکریہ۔
ثناء خان
آپ اسکے لئے حبل سے لی گئی کائنات کی سب سے پرانی روشنی کی تصویر کو دیکھیں جو بگ بینگ کے بعد کائنات کے وجود کے بارے میں بتاتی ہے ..
بنیامین
دیکھی۔ مگر وہ بگ بینگ کی نہیں تھی۔
ثناء خان
بگ بینگ کے بعد مادہ کس شکل میں تھا اسکی تصویر ہے ..
بنیامین
میرا سوال تھا کہ آپ نے کہا کہ بگ بینگ آبزرویبل ہے۔ جبکہ کائنات کا ایک خاص حصہ ہے جسے ہم آبزرو کر سکتے ہیں جو کہ آبزرویبل یونیورس ہے۔ بگ بینگ تک تو پہنچ نہیں سکتے۔ خیر۔
اس کا جواب
گریویٹیشنل فیلڈ مادہ کا ہوتا ہے کہ وہ سپیس کو بینڈ کرتا ہے اپنے گرد۔
جب مادہ ہی نہیں تو فیلڈ کس کا اور سپیس ہی نئیں تو فیلڈ کس کے اندر ؟؟
بنیامین
آپ کے سارے دعوے ہی جھوٹے نکل رہے ہیں۔
آپ نے کہا۔
The whole universe is observable
جبکہ
8.8*10^26
میٹر ڈایا میٹر تک یونیورس آبزرویبل ہے بس۔ اس کے بعد ہم آبزرو نہیں کر سکتے۔
کیونکہ ان کی روشنی ابھی ہم تک پہنچ ہی نہیں پائ اور وہ مسلسل پھیل بھی رہے ہیں۔ مستقبل میں ان کی روشنی ہم تک پہنچے گی تو ہم دیکھ پائیں گے۔ مگر ہبل کے قانون سے شائید یہ بھی ممکن نا ہو۔
فیصل قریشی
"
آپ نے کہا۔
The whole universe is observable
جبکہ
8.8*10^26
میٹر ڈایا میٹر تک یونیورس آبزرویبل ہے بس۔ اس کے بعد ہم آبزرو نہیں کر سکتے۔
کیونکہ ان کی روشنی ابھی ہم تک پہنچ ہی نہیں پائ اور وہ مسلسل پھیل بھی رہے ہیں۔ مستقبل میں ان کی روشنی ہم تک پہنچے گی تو ہم دیکھ پائیں گے۔ مگر ہبل کے قانون سے شائید یہ بھی ممکن نا ہو۔"
Correct you are Beneyameen Mehar
ثناء خان
بگ بینگ اسی لئے آغاز کی کہانی ہے اور اس آغاز کے بعد کے سفر کی.. چونکہ سفر پھیلاؤ کا ہے اسی لئے اسکو بگ بینگ سے واضح کیا جاتا ہے .. مادہ کی کسی حالت میں موجودگی سے ہی اسکا پھیلاؤ ممکن ہے ..
دوسری بات آپ نے
observable کی کی ہے .. میں نے اس میں وہیں پر روشنی کا ذکر بھی کیا ہے .. کہ ہم اسی روشنی کو دیکھ کر اور اسکی خصوصیت جان کر پتا لگا سکتے ہیں.. یہ ایسے ہی ہے جیسے بلیک ہولز .. ہم اسی لئے انکے اندر کا حال نہیں جان پاتے کیوں کہ روشنی نکل نہیں سکتی وہاں سے.. لیکن observe کر سکتے ہیں انکو اور انکی کسی جگہ موجودگی کو ایونٹ ہورائزن پر موجود ستاروں کی روشنی سے۔ اسکے لئے زیادہ مناسب الفاظ "اخذ" کرنا کے تھے، یہ درست ہے ۔ ایسے ہے بگ بینگ کو آپ اخذ کر سکتے ہیں۔ آبزرو کا لفظ غلط ہو گا ۔
بنیامین
تو جب آپ کہتی ہیں کہ بگ بینگ آبزروڈ ہے اور ملٹی ورس تھیوری ہے تو اس کا مطلب کہ بگ بینگ أخذ کی گئ ہے اور ملٹی ورس تھیوری ہے؟؟؟
لیکن سائنسی طریقہ کار میں تو ہمیں ایمپیریکل ڈیٹا چاہیے جو آبزرویشن سے ہی ممکن ہے۔
بنیامین
کیا آپ کے پاس ایمپیریکل ڈیٹا ہے؟
ثناء خان
یہ لکھا تھا میں نے ..
//
the whole universe is "observable".. we call it observable because we can see the light and study the light.. it's not observable like standing there and observing it.. the oldest light observable in the universe is 13.7 billion years old.//
میں اپنے حساب سے
observable universe کو بتانے کی کوشش کر رہی تھی .. اسی لئے " " کا استعمال کیا تھا .. اور اسی کی اگلی لائن میں یہ بھی لکھا تھا یہاں "observable" کا مطلب کیا ہے .. آپ نے اس میں سے ایک لائن نکالی اور مجھے خود سوچنے پر مجبور کر دیا کہ میں نے ایسا کیوں کہا .. اسی لئے ڈھونڈنا پڑا مجھے ..
بنیامین
جی ۔۔ آپ کن فا یا کن کی قوالی کرتے رہیں ۔۔ سائنس کو اس سے غرض نہیں ۔۔ بگ بینگ
observed ہے ۔۔ ملٹی ورس تھیوری ہے ۔۔ اور این ممکن ہے
یہ کمنٹ تھا خیر۔
ثناء خان
بگ بینگ اس کائنات کے آغاز کی کہانی ہے .. جس سے اس کائنات کا آغاز سمجھایا جاتا ہے .. اسکا ڈیٹا آپ کو کوسمک مائکرو. ویو بیک گراؤنڈ والی آبزرویشن سے ملتا ہے جس میں آپ بگ بینگ کے بعد کائنات کی اولین شکل دیکھ رہے ہیں..
ملٹی ورس کے مطابق ہماری کائنات کسی دوسری کائنات کے بلیک ہول کی مرہوں منت ہے .. اسکے شواہد ابھی کوئی نہیں ..
بنیامین
میرا کائنات کے آغاز کے بعد کا تو کوئ سوال ہی نہیں۔ تشکیل اور تخلیق کا جھگڑا تھا۔ آپ تشکیل بھی سمجھا نہیں پا رہیں۔
ثناء خان
پہلی بات تو یہ کہ آپ تخلیق کی بات ہی نہیں کر سکتے .. آپ بھی تشکیل کی بات کریں گے .. کیوں کہ تخلیق (کائنات کی رو سے ) حقیقت نہیں .. آپ مادہ کو تخلیق کریں گے اور اسکا سفر پھر سائنس سے تشکیل کا ہی بتایں گے .. اس بات سے متفق ہیں نا آپ ..
بنیامین
کوزمک مائیکرو ویو بیک گرائونڈ والی آبزرویشن تو ان چار ستونوں میں سے ہے جن پر بگ بینگ قائم ہے۔
بنیامین
تشکیل سمجھائیں گے تو تخلیق سے انکار ممکن ہے۔ اس بات سے متفق ہیں نا آپ۔۔
ثناء خان
میں متفق ہوں اس بات سے .. آپ نے کوسمک بیک گراؤنڈ والی شکل بھی دیکھی اور آج کی کائنات کی بھی.. آپ اسکو تخلیق کہتے ہیں یا تشکیل ؟؟
بنیامین
یہ بگ بینگ کو وضح کرتی ہے۔ کہ بگ بینگ کے بعد جو حرارت رہ گئ اور سب سے پرانی روشنیوں کا پیٹرن۔ میرا سوال اس سے پہلے کا ہے۔
ثناء خان
آپ سے اسی لئے کہا تھا :
تخلیق (کائنات کی رو سے ) حقیقت نہیں .. آپ مادہ کو تخلیق کریں گے اور اسکا سفر پھر سائنس سے تشکیل کا ہی بتایں گے
اس سے متفق ہیں نا آپ کہ سائنس کے واضح کے گئے اس تشکیل کے سفر کو سمجھتے ہیں آپ اور مانتے بھی ہیں ..
بنیامین
بگ بینگ کے بعد کچھ بھی ہو مجھے اس سے سرو کار نہیں۔
ثناء خان
مطلب آپ یہ مانتے ہیں کہ چھہ دن میں کائنات کا بننا .. دو دن میں زمین ، دو دن میں آسمان ، ستارے .. یہ سب غلط ہے .. اسکی تک نہیں بنتی سائنس کی رو سے ..
بنیامین
مطلب آپ یہ مانتے ہیں کہ چھہ دن میں کائنات کا بننا .. دو دن میں زمین ، دو دن میں آسمان ، ستارے .. یہ سب غلط ہے .. اسکی تک نہیں بنتی سائنس کی رو سے ..
بنیامین
یوم کا مطلب دور ہوتا ہے۔ جب زمین سورج نہیں تھے تو چوبیس گھنٹے کے دن رات کا تک نہیں بنتا۔ مگر ستتہ ایام کا مطلب چھ ادوار ہو سکتا ہے جس کو ہم فیزز کہتے ہیں کہ چھ مختلف ادوار میں یا فیزز میں یہ تخلیق پایا۔ اور اس یوم کی مدت میرے اللہ کو پتا ہے۔
ثناء خان
تخلیق ہم تبھی مانتے اگر یہ اپنی آخری حالت میں ہوتی.. کائنات میں تشکیل و تخریب آج بھی جاری ہے .. آپ سپرنووا اور نیبولا کو دیکھ کر کیا کہتے ہیں ؟؟ ایسے کائنات کو جہاں آج بھی نیے ستارے بن رہے ہیں.. اور ستارے مر رہے ہیں آپ تخلیق شدہ سمجھتے ہیں ؟؟
بنیامین
میں نے کبھی بھی نیا ستارا بنتا نہیں دیکھا جس کا سورس کوئ نا ہو۔ کچھ نا کچھ تو ہوتا ہے جو اس کی وجہ بنتا ہے۔
ثناء خان
زمین کو دو ادوار ؟؟ زمین پر پہاڑ اور باقی انوا کے چار ادوار ؟؟ آسمان کے دو ادوار ؟؟ ستاروں کے دو ادوار ؟؟ ......... آپ خود بھی کچھ سوچ لیں کہ سب کچھ مجھ سے ہی کہلوائیں گے ..
آپ کا علم بہت اچھا ہے .. یقینن مجھ سے بھی بہتر ہے .. آپ سوره فصلت کی آیت نو سے بارہ پڑھ لیں .. یا تو آپ میرے ساتھ ہوں گے .. یا مجھے اپنے ساتھ کر لیں انکو سمجھا کر .. میرے تو پلٹنے کی وجہ میں انکا بھی کافی ہاتھ ہے ..
آپ جس سورس کی بات کر رہے ہیں .. وہ اس کوسمک بیک گراؤنڈ والی تصویر میں بھی ہے .. مطلب کہ وہی ہے سورس جو شکلیں بدل رہا ہے .. نیبولا کے اندر ستارے بنتے ہیں.. جہاں آپ کو باقی سب باتوں کا علم ہے وہاں یہ بھی ضرور ہو گا کہ کائنات میں سورس کی بات آغاز سے پہلے ہی سوال ہے.. اسکے بعد نہیں ..
بنیامین
دو ادوار میں زمین تک کی تخلیق کا عمل ممکن ہے۔ اس کی بعد یہ گول ہوتی ہے پہاڑ بنتے ہیں باقی معشیت کا سامان بنتا ہے دو ادوار میں۔ اس وقت تک ستارے تو بن ہی چکے ہیں۔ پھر اس نے اس کے اوپر آسمان دنیا بنایا اور یہ ستارے اس کی زینت ٹھہرے۔ زمین کے بعد ستارے بنے اس کا زکر نہیں۔ اور باقی چھ آسمان شائد اس ساری کائنات کے اوپر کہیں ہیں جہاں فرشتے بستے ہیں۔ اور ان سات آسمانوں سے اوپر عرش رب عظیم ہے۔ ہم وہاں تک نہیں پہنچ سکے آبزر یبل نہیں۔
یہ بھی پتا ہو گا کہ کائنات پھیل رہی ہے اس کا زکر بھی قرآن میں ہے۔
وَالسَّمَاءَ بَنَيْنَاهَا بِأَيْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ
And the heaven We constructed with strength, and indeed, We are [its] expander.
ثناء خان
بنیامین صاحب.. قرانسٹ ہی تھی .. بہت تفصیل سے پڑھا ہے .. آپ کو یہ بھی بتا دوں کہ کائنات کے پھیلنے کا کہیں ذکر نہیں .. آپ نے اس آیت کو غلط پڑھا اور سمجھا ہے .. قران کو کائنات کا علم نہیں ..
چلیں.. میرا کومنٹ پورا ہونے سے پہلے ہی آپ نے لگا دی آیت .. یہ جو (its) کا اضافہ آپ نے کیا ہے نا .. اسی طرح سے قران کو بچایا جا تا ہے .. اور لوگوں کو بیوقوف بنایا جاتا ہے .. یہاں بات "آسمان " کی ہو رہی ہے ..
آپ نے آسمان کو گرنے سے روکنے والی آیت بھی پڑھی ہو گی ..
بنیامین
آسمانوں میں فرشتے ہیں۔ یہ آسمان کہاں ہیں مجھے نہیں پتا
ثناء خان
آپ کو میری ہر تحریر میں قران سے حوالہ ملے گا .. کوشش کرتی ہوں کہ کھلا ذکر نہ کروں .. لیکن ہر تحریر میں قران سے ہی حوالہ دیتی ہوں..
بنیامین
رات کے دو بج گ
ۓ پھر بات ہو گی۔
امنت باللہ رب العالمین
ثناء خان
آپ سے گفتگو کافی اچھی رہی .. مجھے خود بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے .. اور کچھ الفاظ کا استعمال بھی واضح ہوا ہے.. ایسی گفتگو سے باقی لوگوں کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے .. شکریہ .. مزید آئندہ بات جاری رہے گی ..
بنیامین
اللہ حافظ۔ جاتے جاتے آپ کے پاس موجود ایمپیریکل ڈیٹا کی تعریف کرتا جاؤں۔۔
"
infinite set of observations"😊



Sunday, August 28, 2016

ROOH KE ORIGIN KA IDRAAQ



حقیقی قادر مطلق. 





اگر وہ مادی دنیا جسے ہم تسلیم کرتے ہیں محض ان ادراک پر مشتمل ہے جنہیں ہماری روح دیکھتی ہے تو پهر ان ادراک کا منبع و ماخذ کیا ہے؟؟ 

الجواب 
اس سوال کا جواب دیتے وقت ہمیں درج ذیل حقیقت پر غور کرنا ہو گا مادے کے وجود میں قوت خود اختیاری نہیں ہوتی مادہ چونکہ ایک ادراک ہے یہ مصنوعی چیز ہے اس سے مراد یہ ہے کہ یہ ادراک کسی اور طاقت نے پیدا کیا ہے یعنی اسے کسی نے ضرور تخلیق کیا ہے مزید یہ کہ اس تخلیق کو تسلسل کے ساتھ ہونا چاہیے اگر یہ تخلیق لگاتار اور تسلسل کے ساتھ نا ہو تو پهر جسے ہم مادہ کہتے ہیں وہ غائب اور معدوم ہو جائے گا اسکی مثال ایک ٹیلی ویژن سے دی جا سکتی ہے جس پر تصویر اس وقت تک نظر آتی ہے جب تک ایک اشارہ نشر ہوتا رہتا ہے سوال 

یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ کون ہے جو ہماری روح کو وہ ستارے زمین سیارے لوگ ہمارا جسم اور ہر ایک شئے جسے ہم دیکھتے ہیں؟؟


یہ بات بلکل واضح ہے کہ ایک خالق عظیم موجود ہے جس نے پوری مادی کائنات تخلیق کی ہے جو ادراک کا لب لباب ہے لگاتار آپنی تخلیق 


جاری رکھے ہوئے ہے یہ خالق اس قدر حسین و جمیل مخلوق تخلیق کر رها ہے جسکا مطلب یہ ہے کہ اس کے پاس اسکی دائمی قوت اور طاقت 

ہے یہ خالق آپنا تعارف خود ہم سے کرواتا ہے اس نے حسیات کی کائنات کے اندر ایک کتاب تخلیق کی ہے اسی نے یہ کتاب تخلیق کی ہے 

اور اس کتاب کے ذریعے اس نے ہمیں آپنے بارے میں بتایا اس کائنات کے بارے میں بتایا اور ہمیں ہماری وجہ تخلیق کے بارے آگاہ کیا 

اس خالق کا نام اللہ ہے اور کتاب کا نام قرآن ہے یہ حقائق کہ کائنات پائیدار نهی ہے ان کی موجودگی کو صرف اللہ کی تخلیق نے ممکن بنایا 

ہے اور جب وہ اس تخلیق کو ختم کرے گا تو سب مٹ جائے گا 


اس ساری بات کا زکر قرآن میں بیان فرما دیاگیا ہے


سورت فاطر آیت نمبر 41 
ترجمہ ( حقیقت یہ ہے کہ اللہ ہی ہے جو آسمانوں اور زمینوں کو ٹل جانے سے روکے ہوئے ہے اگر وہ ٹل جائے تو اللہ کے علاوہ انھیں کوئی 


نہیں تھامنے والا بیشک اللہ بڑا حلیم اور درگزر کرنے والا ہے)

انسان کی تخلیق مادہ سے ہوئی ہے چونکہ ہے چیز مادہ سے تخلیق ہوئی ہے اور مادہ ایک ادراک ہے اس لیے وہ اللہ کو نهی دیکه سکتی لیکن وہ مادہ 
کو دیکھ سکتا ہے کہ اس نے اسے اسکی تمام صورتوں میں تخلیق کیا ہے 


قرآن میں اس حقیقت کا زکر یوں آیا ہے

سورت الانعام:103 
(اس کی نگاہیں اس کو نهی پا سکتی وہ نگاہوں کو پا لیتا ہے)